بہتر معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری، اسلام آبادکا 193، لاہورکا 199واں نمبر

ہفتہ 27 فروری 2016 16:01

بہتر معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری، اسلام آبادکا 193، لاہورکا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن نے 230ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں اسلام آباد 193، لاہور 199نمبر پرہے ،ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہتر ین معیارِ زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جا ری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ویانا کو رہائش کے لئے سب سے بہترین شہرکا درجہ ملا ہے جبکہ بغداد کو بدترین قرار دیا گیاہے۔

حال ہی میں کئے گئے عالمی سروے کے مطابق 230ممالک کے ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس میںآ سٹریا کا دارالحکو مت ویاناپہلے نمبر پربراجمان ہے ،جہاں رہائش کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔دنیاکے 230 شہروں کی فہرست میں پاکستان کے3 شہر شامل ہیں اور نہایت نچلی سطح پر ہیں،معیار زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی آرگنائزیشن کے18 سروے میں پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 193، لاہور 199اور کراچی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں دوسرے نمبر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیوریخ ، تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کا آکلینڈ، جرمنی کا میونخ چوتھے اور کینیڈا کا وینکوور پانچویں نمبر پررہا، محفوظ ترین شہروں میں یورپی ملک لکسمبرگ کا دارالحکومت لکسمبرگ سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔عراقی دارالحکومت بغداد عدم تحفظ کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر بدترین معیار زندگی کا حامل شہر قرار دیا گیا ہے،اس سروے میں درج بالا شہروں کو نہ صرف لوگوں کے معیارِ زندگی کے مطابق جانچا گیا ہے بلکہ معاشی ، سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور معاشرتی بنیادوں پر بھی پرکھا گیا ہے۔