لاہور: لانس نائیک نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کو بے وقوف بنا دیا

لانس نائیک نے خود کو آئی ایس پی آر کا آفیسر ظاہر کیا۔ یونیورسٹی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 15:52

لاہور: لانس نائیک نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کو بے وقوف ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : لانس نائیک نے ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کی انتظامیہ کو بیوقوف بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک لانس نائیک نے خود کو آئی ایس پی آر کا آفیسر ظاہر کیا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے لانس نائیک کو آئی ایس پی آر کا آفیسر سمجھ کر یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جعلی آفیسر نے طلبا کو پاکستان کے موجودہ حالات پر لیکچر دیا جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے خود کو آئی ایس پی آر کا آفیسر ظاہر کرنے والے لانس نائیک کی خوب خاطر تواضع بھی کی۔ یونیورسٹی سائٹ کے مطابق لانس نائیک نے یونیورسٹی میں طلبا کو 17 فروری کو لیکچر دیا تاہم سکیورٹی ایجنسی نے لانس نائیک کو حراست میں لے لیا ہے۔