بالی وڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 15:13

بالی وڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : بالی وڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ گذشتہ کچھ ماہ سے ایک طویل خاموشی اور سرد مہری کے بعد شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مابین تعلقات میں کچھ بہتری آئی تھی لیکن دونوں خانز میں ایک مرتبہ پھر جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔ یہ جنگ لفظی نہیں بلکہ ان کی آنے والی فلموں کی ہو گی۔

جی ہاں! شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”رئیس“ اور سلمان خان کی آنے والی فلم ”سلطان“ ایک ہی دن پر ریلیز ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں خانز میں سے کوئی بھی اپنی فلمکی تاریخ آگے پیچھے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ دونوں فلموں کی کاسٹ اور اسٹاف نے فلموں کے مقررہ وقت تک تیار ہونے کے لیے دن رات ایک کر دیا ہے۔ سلطان کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا نے فلم کے ڈائریکٹر علی عباس کو فلم کی بروقت تکمیل کے حوالے سے الٹی میٹم دے دیا ہے۔

تاکہ فلم کوعید پر ہی ریلیز کیا جا سکے۔ دوسری جانب رئیس کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی بھی اپنی فلم کو عید کے پُر مسرت موقع پر ہی ریلیز کرنے کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں باہمی تعلقات ٹھیک کرنے والے کنگ خان اور دبنگ خان ایک مرتبہ پھر باکس آفس کی جنگ لڑیں گے۔ تاہم اس جنگ میں جیت کس کی ہو گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ عنوان :