شمالی وزیرستان ، دتہ خیل میں بم دھماکہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید، ایک شدید زخمی

ہفتہ 27 فروری 2016 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہایک شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے کاکڑی وام میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی وہاں سے گزری تو ریموٹ ڈیوائس سے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔