ڈیرہ اسماعیل خان،اے این ایف کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار، 74کلو ہیروئن برآمد

ہفتہ 27 فروری 2016 14:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شورکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 74کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے شورکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو چیکنگ کیلئے روکا۔چیکنگ کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 74کلو ہیروئن برآمد کرلی اور منشیات سمگل کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :