وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کے لیے نایاب نسل کی گائے اور بیل کا تحفہ

نایاب تحفہ آئندہ کل لاہور سے روانہ ہو گا، تمام اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کو نایاب نسل کی گائے اور بیل کا تحفہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال نسل کے بیل کے جوڑے کے علاوہ ایک گائے بھی تحفے میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے امیر قطر کو دیا جانے والا یہ تحفہ آئندہ کل سی ون تھرٹی طیارے میں دوحہ بھیجا جائے گا جبکہ دوحہ ائیر پورٹ ہونے والا تمام خرچ پی آئی اے برداشت کرے گی۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے جنرل میجینر اسٹیشن نےاسٹیشن مینیجر قطر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی کہ دوحہ ائیر پورٹ پر ری فیولنگ اور طیارے کی صفائی پی آئی اے کی ذمہ ہو گی جبکہ لاہور اور دوحا میں عملے کے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے۔