اساتذہ کی ٹریننگ اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی تعلیمی سیل دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 فروری 2016 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) حکومت پنجاب نے اساتذہ کی ٹریننگ اور مانیٹرنگ کیلئے خصوصی تعلیمی سیل کودوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے سرکاری سکولوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیٹرز مانیٹرنگ اینڈ اوویلیوایشن اسسٹنٹ کی صوبہ بھر میں خالی سیٹوں پر تعیناتیاں جلد کی جائیں گی یاد رہے کہ مانیٹرنگ اینڈ اوویلیوایشن اسسٹنٹ کی صوبہ بھر میں خالی سیٹوں کو عرصہ سے پر نہیں کیا گیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ کو موثر بنانے اور سکولوں کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایت جاری کردی ہے۔(ا