گرلز اور بوائز کالجز میں بچوں کے 10 فیصد زائد داخلے کی ہدایت

فرسٹ ایئر کے طالبعلموں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے نہ ملنے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوری کارروائی

ہفتہ 27 فروری 2016 13:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) صوبہ بھر میں سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے تمام ای ڈی او کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام گرلز اور بوائز کالجز میں بچوں کے 10 فیصد زائد داخلے یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع اور 144 تحصیلوں کے تمام سرکاری گرلز اور بوائز کالجز میں فرسٹ ایئر کے طالبعلموں کو مقررہ تعداد سے 10 فیصد داخلے کرنے کی فوری ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :