ملتان میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا دولہا واپس گھر پہنچ گیا ‘ ملزمان مغوی کو خان بیلا کے علاقے میں چھوڑ کر فرار

ہفتہ 27 فروری 2016 13:38

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کے رہائشی 28 سالہ عامر کی بارات وہاڑی سے واپس آئی تو دولہا موٹر سائیکل پر بازار سے دوائی لینے گیا مگر نا معلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی اگلی صبح دولہے کے بھائی کا اس سے فون پر رابطہ ہو گیا دولہے عامر نے بتایا کہ اغواء کار اسے خان بیلا کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے اسے گھر پہنچا دیا پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دلہے اور گھر والوں نے بازیابی پر پولیس اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :