نوشہرہ ‘پولیس اورقانون نافذ کر نے والے اداروں کا سرچ آپریشن ‘ بیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 27 فروری 2016 13:06

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)نوشہرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن خوشحال کالونی اور حکیم آباد میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دور ان20 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا جن میں 11غیر قانونی افغان مہاجرین بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نوشہرہ واحد محمود کے مطابق سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایلٹ فورس لیڈی پولیس حساس اداروں بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسراغ رساں کتوں نے حصہ لیا ‘20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں 11غیر قانونی افغان مہاجرین شامل ہیں ‘ دیگر مشکوک افراد کو مشترکہ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا جن سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی