پی آئی اے کے ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم زیرغورنہیں ‘دانیال گیلانی

گولڈن ہینڈ شیک سکیم سے متعلق خبریں بے بنیادہیں ‘افواہیں نہ پھیلائی جائیں ‘ترجمان

ہفتہ 27 فروری 2016 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک سکیم زیرغورنہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رقم ہی مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان پی آئی اے نے کہاکہ گولڈن ہینڈ شیک سکیم سے متعلق خبریں بے بنیادہیں پی آئی اے کے ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک سکیم زیرغورنہیں اور اس حوالے سے رقم مختص کی گئی نہ ہی ایساکوئی منصوبہ زیرغورہے۔ افواہوں سے قومی ایئرلائن کے ملازمین میں بے چینی پیداہوسکتی ہے قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے،افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :