نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پر دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ‘ملزم کا صحت جرم سے انکار

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین اور گواہوں کو طلب کرلیا

ہفتہ 27 فروری 2016 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پر دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیادوسری جانب عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین اور گواہوں کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ برس مارچ میں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران عبید کے ٹو کو حراست میں لیا تھا اور ملزم کی نشاندہی پر ایک مقامی اسکول سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔