سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی شخص کی زبان بندی کر سکیں،،بار کسی جج کی آمریت قبول نہیں کرئے گی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2016 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عدلیہ کا ادارہ وکیل یا ججوں کی ملکیت نہیں اسکے مالک پاکستان کے عوام ہیں۔کسی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی شخص کی زبان بندی کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے جانے سے عدلیہ میں اچھی تبدیلیاں آئی ہیں لیکن ابھی ماحول اتنا خوش آئندہ نہیں جس سے کہا جا سکے کہ عدلیہ سے انصاف مل رہا ہے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بار میں اتنی مداخلت کریں جتنی انہیں زیب دیتی ہے۔اگر بار نہ ہو تو سیاسی جماعتیں دو دن بھی جمہورئت نہیں نکال سکتیں۔

متعلقہ عنوان :