پاک بھارت ٹاکرا؛ ٹیموں کے اعصاب پر میچ سوار، کپتان دھونی کے علاوہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے سلام دعا سے بھی رہ گئے

ہفتہ 27 فروری 2016 12:02

پاک بھارت ٹاکرا؛ ٹیموں کے اعصاب پر میچ سوار، کپتان دھونی کے علاوہ دونوں ..

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء)پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے اعصاب پرمیچ سوار،پریکٹس کے دوران ایک دوسرے سے ہیلوہائے تک نہ کی، تاہم سوئمنگ پول میں کھلاڑیوں کی ایکسرسائز کے دوران بھارتی کپتان مہند ر سنگھ دھونی بھی پہنچ گئے ، پول میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی ، وقار یونس سے ہاتھ ملایا اور گفتگو کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کے دوران میچ کا اتنا پریشر تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانا اور بات کرنا بھی گوارہ نہیں کیا کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے بات چیت تو دور کی بات ، ہیلو ہائے تک نہ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 80 اور 90 کے دہائی میں صورت حال یکسر مختلف تھی۔ جب دلیپ ونگسارکر یا کیپل دیو ، جاوید میانداد ہنسی مذاق کرتے نظر آتے تھے یا وسیم اکرم بھی ٹریننگ سیشن کے دوران ٹنڈولکر یا اظہر الدین سے ہیلو ہائے کرلیا کرتے تھے۔اس بارے میں کہا نہیں جاسکتا تاہم دوسری جانب سوئمنگ پول میں ایکسرسائز کے دوران بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی پول میں پہنچ گئے اور قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کے ساتھ ہاتھ ملایا اور کافی دیر تک گفتگو کرنے کے ساتھ ایکسرسائز بھی کرتے رہے