دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون 119سال کی ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 فروری 2016 01:50

دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون 119سال کی ہوگئی

جنوبی امریکا سے تعلق رکھنےو الی خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون ہے۔ چند دن پہلے اس نے اپنی 119 ویں سالگرہ منائی ہے۔
سیلینا ڈیل کارمن اولیا کا تعلق ارجنٹائن سے ہے، اس نے پچھلے ہفتے اپنے خاندان والوں کے ساتھ اپنی 119 ویں سالگرہ منائی۔سیلینا کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ اور آئی ڈی کارڈ کے مطابق وہ 15 فروری 1897 کو پیدا ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی سال انگلینڈ میں آسکر وائلڈ جیل سے چھوٹا اور ملکہ وکٹوریہ نے اپنی گولڈن جوبلی منائی۔
سیلینا بیونس آئرس کی ایک جھونپٹر پٹی میں اپنے بیٹے البرٹو کے ساتھ رہتی ہے، اس کی پرورش ایک دیہاتی فارم میں ہوئی۔1960 کی دہائی میں وہ اپنے شوہر جوس انوسنسیو کے ساتھ دارالحکومت آئی مگر اس کا شوہر جلد ہی مرگیا۔
سیلینا کے 12 بچے تھے، جس میں سوائے ایک بیٹے سے سب مر چکے ہیں۔البرٹو کے مطابق اس کی ماں کی لمبی عمر کا راز لمبی چہل قدمی اور اس میں بھری محبت ہے۔سیلینا نے اپنے بچوں کے علاوہ 1970 میں دو بچوں کو گود لے کر بھی پالا ہے،