دنیا کی سب سے عمر رسیدہ 121سالہ بلی انٹرنیٹ سٹار بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 27 فروری 2016 01:26

دنیا کی سب سے عمر رسیدہ 121سالہ بلی انٹرنیٹ سٹار بن گئی

دنیا کی ا121سالہ بلی نے شوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں کی بڑی تعداد جمع کرلی۔26 سال اور 205 دن (برابر 121 بلی سال ) کی بلی کورڈوروئے کے فیس بک، انسٹا گرام اور سنیپ چیٹ پر ہزاروں چاہنے والے ہیں۔ آگے چلنے سے پہلے آپ کو بلی سال کے متعلق بتا دیں۔بلی سال، انسانوں کی اوسط عمر کے تناسب سے نکالی گئی بلیوں کی عمر ہے۔ بلی سال نکالنے کےلیے کئی طرح کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ایک طریقہ یہ ہے کہ 1سالہ بلی چونکہ بالغ ہوجاتی ہے، اس لیے 1سالہ بلی کی عمر 20 بلی سال (cat years) مانی جاتی، دوسرے سال کے بعد بلی کی عمر میں 15سال کا اضافہ ہوتا ہے اس کے بعد کے ہر سال میں 4سال کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔121بلی سال عمر کی کورڈوروئے کی عمر 121سال کے انسان کے برابر سمجھی جاتی ہے۔
اس بڑھاپے کی عمر میں بھی کورڈوروئے کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

اس کی مالکہ 34ایشلے ریڈ اکورا نے بتایا کہ اس نے 13اگست کو کورڈوروئے کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنایا اور اسی دن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے اسے دنیا کی عمر رسیدہ ترین بلی قرار دے دیا۔ کورڈوروئے کا فیس بک اور سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی ہے، اس کے شوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اس کی مالکن سنبھالتی ہے۔ کورڈوروئے اپنی مالکن کے ساتھ سسٹرز، اوریگون میں رہتی ہے، کورڈوروئے 1اگست 1989 کو پیدا ہوئی، یہ تب سے ہی اپنی 6سالہ مالکن کے پاس ہے۔اس کی مالکن ایشلے کا کہنا ہے کہ اس کی طویل عمر کا راز یہ ہے کہ ہم اسے گھر پر پابند کر کے نہیں رکھتے، بلکہ اسے باہر جانے دیتے ہیں، جس سے اس کی ورزش ہوجاتی ہے، وہ اپنا دفاع بھی کرسکتی ہے۔