سعود ی عرب کے پاس 4سے 7ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں،سابق سی آئی اے عہدیدارکا دعویٰ

روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرناہے کہ وہ ایٹم بم کے استعمال سے باز رہے ورنہ جواب میں سعودی عرب بھی ایسا ہی کرے گا ، سی آئی اے کے پاس یہ مفید معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جارہاہے سی آئی اے کے سابق عہدیدار ہال ٹرنر کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 26 فروری 2016 22:31

سعود ی عرب کے پاس 4سے 7ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں،سابق سی آئی اے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) سی آئی اے کے سابق عہدیدار ہال ٹرنر نے دعویٰ کیا ہے کہ سعود ی عرب کے پاس 4سے 7ایٹم بم تیار حالت میں مو جو دہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک گرام میں انٹرویو کے دوران سی آئی اے انسداد دہشتگردی آپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ہال ٹرنر نے کہاہے کہ روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرناہے کہ وہ ایٹم بم کے استعمال سے باز رہے ورنہ جواب میں سعودی عرب بھی ایسا ہی کرے گا کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیار حالت میں 4سے 7تیار شدہ ایٹم بم موجود ہیں جنہیں میزائل یا طیاروں کے ذریعے ہدف پر پھینکا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس یہ مفید معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :