ڈپٹی کمشنر غربی نے رہائشی علاقوں میں کچراٹھکانے لگانے کا نوٹس لے لیا
کچراگاڑیوں کو لینڈفل سائیڈپر ڈمپ کیا جائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے، محمد آصف جمیل
جمعہ 26 فروری 2016 22:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی محمد آصف جمیل نے کچرے کو لینڈ فل سائٹ کے بجائے رہائشی علاقوں میں ٹھکانے لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے اورضلعی ایڈ منسٹریٹر سے کہا ہے کہ وہ کچرے کی گاڑیاں ہر صورت لینڈ فل سائیڈپر ہی ڈمپ کروائیں اور ایک ماہ کے اندر گلیوں سے مصنوعی کچرا کنڈی کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر خالی پلاٹ یا رہائشی علاقوں سے متصل حصے میں کچرا ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں میں کچرا جمع ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر بلدیاتی عملے و افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو واجد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر مومن آباد عارف کلہوڑ ،مختیار کار مومن آباد جہانگیر شاہ ،ڈائریکٹر ہیلتھ ضلع غربی زاہد خان ،ایکس سی این آصف بیگ ،وہیکل انچارج عاصم بٹ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.