ڈیفنس بی سے گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

جمعہ 26 فروری 2016 22:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ڈیفنس بی سے گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیفنس بی میں واقع ایک رہائشگاہ سے وقاص نامی گھریلو ملازم کی پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔