صوبے کے حقوق کے لئے موجودہ خیبرپختونخواحکومت کاکردار مثالی ہے۔ میاں جمشید الدین کاکاخیل

جمعہ 26 فروری 2016 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کی جانب سے وفاق خیبرپختونخوا کو 70 ارب روپے کے واجبات اداکرنے اوردیگرتصفیہ طلب معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے انتہائی صبر آزما جدوجہد کی اور وفاق کے ساتھ معاملات کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے دوراندیش پالیسی پراختیار کی جو آخر کارکامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر پشاورمیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے ولاے لوگوں کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہرکامیابی کادارومدار نیت پر ہے۔

(جاری ہے)

اگرنیت میں خلوص ہو تومشکل سے مشکل مسائل کا حل یقینی ہوگا۔ میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا کہ اگرماضی کے حکومتیں وفاق کے ساتھ دانشمندی سے تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کی تھوڑی بہت کوشش کرتیں تومسائل حل ہوجاتے ماضی کی ان حکومتوں میں وہ بھی شامل ہیں جو کہ وفاق کے ہم خیال ہواکرتی تھیں، پربھی وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے آواز نہیں اٹھائی گئی جس کی وجہ سے وفاق کے ساتھ معاملات سلجھانے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں۔

تاہم اب ایک معاہدہ کے شکل میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں جوصوبے کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں خیبر پختونخوا ایک ماڈل صوبہ کے طورپر جاناجائیگا۔

متعلقہ عنوان :