پی کے 39کے گیارہ یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے لئے فنڈز مساوی بنیادوں پر تقسیم کئے جائیں گے۔امتیاز شاہد

جمعہ 26 فروری 2016 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی کے 39کے گیارہ یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے لئے فنڈز مساوی بنیادوں پر تقسیم کئے جائیں گے اور کسی علاقہ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام امور میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت پارٹی چےئرمین عمران خان کے وژن اور منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں رابطہ عوام دورے کے دوران پکہ(علاقہ شکردرہ )میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے کی صدارت اودین شاہ نے کی۔اجتماع سے صدر پی ٹی آئی پی کے 39محمد عارف نے بھی خطاب کیا جبکہ تحصیل کونسلر سمند خان نے علاقے کی مسائل پر وشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے کہا کہ انہیں حلقے کی جملہ مسائل و مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور وہ علاقے کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے پوری طرح متحرک ہیں۔

انہوں نے کہ اگر نیت صاف اور ارادے نیک ہوں تو ان کاموں میں الله تعالی کی مدد ضرور شامل ہوتی ہے۔امتیاز شاہد نے کہا کہ آج عوام ہر جگہ ببانگ دہل منتخب نمائندوں سے کارکردگی کے بارے میں باز پرس کرتے ہیں جو جمہوریت کی حسن کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح شعبہ تعلیم میں اصلاھات لا کر اس کا فروغ ہے کیونکہ معیاری اور بامقصد تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا پہلازینہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں پی کے 39میں 28سکولوں کی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے اور عنقریب شعبہ تعلیم سمیت کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے منصوبوں کا اجراء ہونے والاہے ۔انہوں نے کہا کہ شکردرہ میں بوائز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے عنقریب ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔وزیر قانون نے علاقہ میں ایک گرلز مڈل سکول کے قیام اور گودی کورونہ سڑک کے تعمیر کے لئے 40لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔قبل ازیں وزیر موصوف نے ہفتی کنڈاؤ بلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح کیا۔ تحصیل ناظم لاچی اشفاق قریشی اور ضلعی کونسلر محمد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :