گجرات،پولیس کی نا اہلی پرکمرہ عدالت سے ملزم کے فرار اور ایک ماہ گزرنے کے باجود گرفتار نہ ہونے پرگولڈ اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 26 فروری 2016 22:13

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) پولیس کی نا اہلی پرکمرہ عدالت سے کامران یوسف ملزم کے فرار ہونے اورایک ماہ گزرنے کے باجودمرکزی ملزم محمد یوسف کی گرفتاری نہ ہونے پرگولڈ اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن گجرات کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوااورملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر بھر پور مزمت کی اور منعقد ہنگامی اجلاس میں بازار صرافہ ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ممبران اور تاجر برداری نے شرکت کی اور تھانہ بی ڈویثرن میں علی عبدالرحمن کی مدعیت میں درج مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4دن کاالٹی میٹم دیا کہ اگردئیے گئے وقت میں ملزمان کی گرفتای نہ ہوئی توہم ساری گجرات کی تاجر برادری مل کر بھر پور احتجاج کریں گئے اور شتر ڈاوٴن ہرتال ہوگی ان خیالات کااظہار مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اافتخار احمد شاکر ،صدر بازار صرافہ ایسوسی ایشن گجرات ملک بابر نسیم ،جنرل سیکرٹری بازار صرافہ ایسوسی ایشن سیٹھ ظہیر عبا س صراف نے صرافہ ایسوسی ایشن کے منعقد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پولیس کی نا اہلی اور سوست کاروائی کی وجہ سے مقدمہ کے اندراج کے 10دن بعد مرکز ی ملزم محمد یوسف صراف دبئی فرار ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم کامران یوسف عبوری ضمانت خارج ہونے پرکمرہ عدالت سے فرار ہوگیاجس کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اورRPOگوجرانوالہ ، DPOگجرات اور ڈی ایس پی سٹی مصطفی گیلانی سے ملزمان کی جلدازجلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ پولیس ملزمان کو چار دن کے اند راند ر گرفتار کر کے 24لاکھ سے زائد مالیت کاسونا برآمد کروایے ورنہ تاجر برادری بھر پور احتجاج کریں گئی ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سیٹھ ارشد محمود صراف، جنرل کونسلرمحمد ایوب صراف،محمد منیر،اکمل حسین صراف،محمد مدثرصراف،محمد ارشد ،محمد علی صراف،محمد عامر صراف، سیٹھ راحیل صراف،سیٹھ نبیل صراف،حافظ محمد صغیر،حاجی محمد زمان،استادذوالفقاراحمد،محمد ارشادصراف،استاد ذوالفقار صراف، محمد نصرت، محمد زاہدصراف،چوہدری محمد طاہرصراف،سیٹھ شہزاد اختر،حاجی حبیب اللہ،پولاصراف،تصور حیات،استاد،محمد رفیق، استاد صدیق کے علاوہ سینکڑوں تاجربرادری کے رہنماوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :