پاکستان کا شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم
پاکستا ن نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپناتے ہوئے اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ، شام سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر تشویش ہے، ترجمان دفتر خارجہ کابیان
جمعہ 26 فروری 2016 22:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان نے شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپناتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زور دیا ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں شام کے بحران پر روس اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے شام کے مسئلہ پر ہمیشہ اصولی موقف اپنایا ہے اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے پر زوردیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو شام سے پیدا ہونے والے انسانی المیہ پر تشویش ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ شام کے پناہ گزینوں کا مسئلہ فوری حل کرنے پر توجہ دی جانی چاہیئے ۔ شام کے مسئلہ کا غیر جانبداری کی بنیاد پر حل نکالا جانا چاہیئے ۔ پاکستان شام سے متعلق عالمی حمایتی گروپ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام امن معاہدہ کی کامیابی کے لئے خلوص نیت سے نیک خواہشات رکھتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.