وزیر کچی آبادی کی جانب سے نجی چینل کے رپورٹر کو دھمکیوں کے خلاف سندھ اسمبلی کی کوریج کرنیو الے صحافیوں کا بائیکاٹ

جمعہ 26 فروری 2016 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) سندھ کے وزیر کچی آبادی طارق مسعود آرائیں کی طرف سے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر شاہ ولی اﷲ کو فون پر دی گئی مبینہ دھمکی کے خلاف سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے جمعہ کو تھوڑی دیر کے لیے کوریج کا بائیکاٹ کیا ۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے پریس روم کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ وہ ’’ صحافیوں کو دھمکیاں نامنظور ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونا چاہئے ۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے وہاں آکر صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :