سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صوبائی حکومت 10ارب روپے خرچ کرر ہی ہے،محمدعاطف
مارچ کے پہلے ہفتے تک صوبے میں 26ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہو جائیں گے جس سے سکولوں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا
جمعہ 26 فروری 2016 21:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہاہے کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر صوبائی حکومت 10ارب روپے خرچ کرر ہی ہے۔مارچ کے پہلے ہفتے تک صوبے میں 26ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہو جائیں گے جس سے سکولوں کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔وہ مردان بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک اورایف اے ،ایف ایس سی سال 2015کے پوزیشن ہولڈرز میں گولڈ میڈلز اور ستوری دا پختونخواپروگرام کے تحت سکالرشپس کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
تقریب سے بورڈ کے چیئرمین مشتاق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر بورڈ کے سیکرٹری طارق جان اور کنٹرولر امتحانات شوکت حیات بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈرز طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلباء ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔محمد عاطف خان نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبائی حکومت بجٹ کا سب سے زیادہ حصہ تعلیم پر خرچ کر رہی ہے۔
صوبے کے 10ہزار پرائمری سکولوں میں سے 2600سکولوں میں جون 2016تک پلے ایریا مکمل کئے جائیں گے جس سے بچے تعلیم کی جانب راغب ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے پچھلی بجٹ میں مقرر ہ ہدف سے زیاد ہ حصہ خرچ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سال 2015 میں ساڑھے 6ہزار سکولوں میں چاردیواری ،ساڑھے4ہزار سکولوں میں بنیادی سہولیات مہیا کی ہے۔اور سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی پر2ارب اور13کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹرائزیشن سے بھی لوگوں کو آسانی میسر آئے گی ۔محکمہ تعلیم میں آئی ایم یو یونٹ سے حاضریاں یقینی بنائی ہے۔محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں احتساب کے عمل سے صوبہ ترقی کر ے گا۔ جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا۔اداروں میں بھی اصلاحات کر رہے ہیں جس سے واضح طور پر تبدیلی محسوس کی جائیگی۔اس موقع پربورڈ کے چیئرمین مشتاق احمدنے صوبائی وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بورڈ میں کمپیوٹرائزیشن کی جارہی ہے اور بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں اساتذہ کی ڈیوٹیاں میرٹ پر لگائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لئے خصوصی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے نگرانی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مردان بورڈ کے زیر اہتمام جماعت پنجم کا امتحان جواین ٹی ایس کے طرز پر ہوگا 2مارچ سے شروع ہو کر5مارچ تک جاری رہے گا تقریب کے آخر میں چیئرمین بورڈ نے صوبائی وزیر تعلیم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.