انسداد دہشت گردی عدالت پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظربندی کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی

جمعہ 26 فروری 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام کے اڈیالہ جیل انسپکشن کے دورے کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظربندی کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سہیل اکرام جیل انسپکشن پر تھے جس کے باعث مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی

متعلقہ عنوان :