اسلام آباد ہائیکورٹ، کرپشن کیس میں ای او بی آئی کے دو اعلی ٰافسران کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد

ایف آئی اے نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا

جمعہ 26 فروری 2016 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میگا کرپشن کیس میں اولڈ ایج بینفٹ ( ای او بی آئی) کے دو اعلی ٰافسران کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی ،ایف آئی اے نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ای او بی آئی کے دو ڈائریکٹر جنرلز واحد خورشید اور نجم الثاقب صدیقی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

تو سماعت کے موقع پر ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر اوورسیز کارپوریشن ٹاور کے تعمیری منصوبے کی لاگت غیر قانونی طور پر 600 ملین سے بڑھا کر 1539 ملین روپے تک پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔جس پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی ۔ایف آئی اے نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :