وزیراعظم کافی عرصے بعد کراچی آئے ہیں ،چلو آگئے یہ بھی اچھی بات ہے، بجلی بحران شاید2018میں ختم ہوجائے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 فروری 2016 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کافی عرصے بعد کراچی آئے ہیں ،چلو آگئے یہ بھی اچھی بات ہے، بجلی بحران شاید2018میں ختم ہوجائے۔ وہ جمعہ کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا اتنے عرصے بعد کراچی آنا عجیب سا لگتاہے مگر پھر بھی اچھی بات ہے آتو گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی بحران شائد2018میں ختم ہوہی جائے گا، آصف علی زرداری کے بیان پر آگے حقائق سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہمیشہ مشورہ دیامگر وہ ایک بھی مشورے پر عمل نہیں کرتے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کے مسئلے مسائل پر کسی کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،نیب کی کارروائیوں میں دیکھتے ہیں آگے آگے کیا ہوتاہے