Live Updates

وفاق کی جانب سے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 26 فروری 2016 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور ملک کی مجموعی صورتحال کے بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے وفاق کی جانب سے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کیلئے وفاقی وزار ت داخلہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو جدید گاڑیاں ، ضروری آلات اور تعاون فراہم کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات