کراچی: وزیراعظم کی کینسر میں مبتلا طالبعلم انواراللہ سے ملاقات

جمعہ 26 فروری 2016 21:02

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) کراچی میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے کینسر کے مرض میں مبتلا طالبعلم انوار اللہ کی ملاقات ، انوار اللہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ آپ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میری پسندیدہ شخصیات ہیں اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کینسر کے مریض طالبعلم انوار اللہ سے کہا کہ ہم آپ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں آپ حوصلہ رکھیں اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر دیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں کینسر کے مریض بچے کی وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف سے ملاقات کی خواہش کے اظہار پر وزیراعظم نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کروائی کے بہت جلد آپ کی ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کروائی جائے گی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ حکام کو انوار اللہ کی شہباز شریف سے ملاقات کرانے کی ہدایت بھی کردی ۔

متعلقہ عنوان :