وفاقی پولیس کی کاروائیاں،11 افغانیوں سمیت 24 ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد،مقدمات درج

جمعہ 26 فروری 2016 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران11 افغا نیو ں سمیت24ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30لیٹرشراب، 06ڈبے بئیر ، اسلحہ02عدد پسٹل30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ شالیمار پولیس نے دوران گشت دو ملزمان محمد سر فراز اور محمد جمیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30لیٹر کھلی شراب اور 06ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجا زت کھلے عام ڈیزل فروخت کر نے والے دو ملزمان بختا ور شیر اور گل غیر خا ن کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ تھا نہ شمس کا لو نی گیس سلنڈروں میں بھر ائی کرنے پر ملزم نو ر العمین کوگرفتار کر لیا ۔ کراچی کمپنی پولیس نے سات ملزمان عصمت اﷲ ، تا زہ گل ، حبیب اﷲ ، انو ر علی ، جعفر خا ن ، عبد ل خا ن اور امیر علی ج افغا نی ہیں متعلق داخلہ پا کستا ن کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے ۔

تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے اپنے آ پ کو پولیس ملازم ظا ہر کر نے والے ملزم محمد عمر ان رشید کو گرفتار کر لیا ۔تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے دوملزمان مجا ہد حسین اور عاطف نثار کو گرفتار کرکے ان سے ایک عدد پسٹل 30بو رمعہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ جبکہ تین ملزمان گل آ غا ،طفر اور شیر علی جو افغانستا ن کے رہا ئشی ہیں متعلق داخلہ رہا ئش پا کستا ن کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکے کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فار نرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ نیلور پولیس نے دوران گشت ملزم نظارت حسین کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم امین جا ن جو کہ افغا نستا ن کو رہا ئشی ہے متعلق داخلہ پا کستا ن کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران چا رپیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی

متعلقہ عنوان :