پاکستان کا شام کے تنازعے کے حوالے سے روس اور امریکا کے معاہدے کا خیر مقدم

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 20:52

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26فروری2016ء ) پاکستان نے شام کے تنازعے کے حوالے سے روس اور امریکا کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شام کے تنازعے کے حوالے سے روس اور امریکا کے معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو شام میں پیدا ہونے والے انسانی المیے پر تشویش ہے۔

پاکستان نے شام کے بحران پر ہمیشہ اصول موقف اپنایا ہے۔ شام کے بحران کا غیر جانبدرانہ حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے جبکہ شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل پر بھی فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان شام کی علاقائی سالمیت کے احترام کی مکمل حمایت کرتا ہے جبکہ شام کے بحران کے حل سے متعلق عالمی حمایتی گروپ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :