پنجاب حکومت نے قانون سازی کی سنچری مکمل کر لی

جمعہ 26 فروری 2016 20:44

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 26 فروری۔2015ء) پنجاب حکومت نے مفاد عامہ کے مسائل پر پنجاب اسمبلی سے 100 بل پاس کرا لیے ،مفاد عامہ سے متعلق 123قراردادیں بھی منظور کر لی گئیں۔پنجاب اسمبلی کا 29جنوری کو شروع ہونے والا اجلاس 29 دن جاری رہنے کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت نے اسمبلی سے 20بل منظور کروائے جس کے ساتھ پنجاب حکومت نے قانون سازی کی سنچری مکمل کر لی جن میں خواتین کے تحفظ ، ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے ، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے طریق انتخاب میں تبدیلی سمیت بڑی تعداد میں آرڈیننسز کو قانونی شکل دی گئی ۔

اجلاس میں مفاد عامہ کی 16قراردادیں بھی منظور کی گئیں تاہم یہ تعداد مجموعی طور پر 123ہو گئی ہے ۔29روزہ اجلاس کے بعد پنجاب حکومت نے پارلیمانی سال کے سو دن کے لازمی تقاضے کے 63دن مکمل کر لیے ہیں۔ یکم جون سے پہلے اسمبلی کا 37دن اجلاس مزید کرنا ہو گا۔ پنجاب اسمبلی نے حالیہ سیشن میں اسمبلی رولز میں بھی ترامیم منظور کی ہیں جس کے تحت اب حکومت کو ہر سال اسمبلی اجلاسوں کے شیڈول کے لئے پارلیمانی کیلنڈر دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :