لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بیرون ملک فروخت کرنے کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا

انصاف مانگنے کیلئے درخواست دینے والی ماں بھی مبینہ طور پر اغوا ،ملزم گھر کو تالہ لگاکر فرار، مقدمہ درج

جمعہ 26 فروری 2016 20:32

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 26 فروری۔2015ء) لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر بیرون ملک فروخت کرنے کا معاملہ مزید سنگین ہو گیا، انصاف مانگنے کیلئے درخواست دینے والی ماں کو بھی مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں ایک خاتون انیلہ بیگم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ امجد نامی ایجنٹ نے میری بیٹیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر 3لاکھ روپے کے عوض دبئی میں فروخت کردیا، عدالت امجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جس پر عدالت نے خاتون کی درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کی ماں کی طرف سے درخواست دائر کئے جانے کے بعد اسے بھی مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ہے اور اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔پولیس نے بیٹیوں کی بازیاں کے لئے درخواست دینے والی انیلہ بیگم کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کی طرف سے ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم وہ تالہ لگا کر فرار ہو چکا ہے جبکہ اس کا موبائل بھی بند ہے ۔

متعلقہ عنوان :