وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی آمد کے فوری بعد سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 فروری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی آمد کے فوری بعد سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو کراچی ایئرپورٹ پر صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ نے شرکت کی۔