ایم کیوایم نے نئے صوبوں کے قیام کی ایک اور قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی

نئے صوبے قائم کرنے کیلئے ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے‘ ملک میں 20 صوبے بنانے کی ضرورت ہے:قراردادکا متن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:14

ایم کیوایم نے نئے صوبوں کے قیام کی ایک اور قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے نئے صوبوں کے قیام کی ایک اور قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی۔قرارداد کے مطابق نئے صوبے قائم کرنے کیلئے ملک میں ریفرنڈم کروایا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے اس وقت ملک میں 20 صوبے بنانے کی ضرورت ہے جبکہ عوام کو صوبوں کی حدود طے کرنے کا حق دیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ صوبوں کی باونڈریز ریفرینڈم کے ذریعے عوامی رائے جان کر کی جائیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ایم کیو ایم طویل عرصے سے ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے جبکہ پارٹی تقریباً اپنے قیام کے بعد سے ہی سندھ میں علیحدہ صوبے کی بات کرتی رہی ہے۔ایم کیو ایم قائد الطاف حسین اپنی متعدد تقاریر جبکہ متعدد پارٹی رہنما نئے صوبوں کے حوالے سے بیانات دے چکے ہیں۔تاہم سندھ کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں سندھ میں نئے صوبے کی مخالف رہی ہیں۔ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سندھ میں 'سندھ ون اور سندھ ٹو' کے نام سے صوبے بنانے کی تجویز بھی سامنے آچکی ہے۔