سندھ اسمبلی کے ایوان میں نصرت سحرعباسی اورنثارکھوڑومیں تلخ کلامی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:14

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی کے ایوان میں نصرت سحرعباسی اورنثارکھوڑومیں تلخ کلامی ہوئی ہے۔نصرت سحرعباسی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے کہنا تھا کہ جب بھی میں سوال پوچھتی ہوں جواب نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

نصرت سحرعباسی نے مزید کہا کہ 2012ء اور2013ءکے سوالات کے جوابات بھی متعلقہ وزیر نہیں دے پاتے،فشریزکے وزیرسے سوال پوچھ رہی ہوں،نثارکھوڑو کیوں جواب دے رہے ہیں؟جس پر سندھ کے سینئر وزیر نثارکھوڑو نے کہا کہ یہ خاتون کیا کیا بولے جا رہی ہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہا؟

متعلقہ عنوان :