گرین لائن بس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم سے گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کا اظہار تشکر
اورنج لائن منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا،کراچی کو پانی اور بجلی کی بھی بہت ضرورت ہے امن وامان کی بحالی پر بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے مشکورہیں، قائم علی شاہ وزیراعظم کے جرأت مندانہ اقدام کی وجہ سے شہر میں امن بحال ہوا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کا تقریب سے خطاب
جمعہ 26 فروری 2016 20:10
کراچی ۔ 26 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی شہریوں کے دیرینہ مطالبے گرین لائن بس رپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وہ جمعہ کو 16 ارب روپے لاگت سے گرین لائن بس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا اور شہر کی ضرورت بھی تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ایک خوبصورت شہر تھا جس کی وجہ سے شہر کی آبادی بڑھی لیکن بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے شہر کے انفرااسٹرکچر پر توجہ نہیں دی گئی جس سے خلاء پیدا ہوا اور مسائل نے جنم لیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.