روسی صدر مارچ میں روس اور پاکستان کے درمیان ایل این جی منصوبے کا افتتاح کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:08

روسی صدر مارچ میں روس اور پاکستان کے درمیان ایل این جی منصوبے کا افتتاح ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) روسی صدر کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے،ولادیمیر پیوٹن روس اور پاکستان کے درمیان ایل این جی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ اکتوبر2015 میں اسلام آباد میں طے پایا تھا، اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف نے روسی صدرکوپاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد ایل این جی پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے آئندہ ماہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پاکستان آمد متوقع ہے۔معاہدے کے مطابق رشین کمپنی کراچی سے لاہور تک ایک ہزار کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائے گی،منصوبے کی مالیت دو ارب ڈالر ہے جو دسمبر2017 میں مکمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :