دنیا بھرمیں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں اضافہ7ماہ کے دوران 19کروڑڈالرکی برآمدات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:08

دنیا بھرمیں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں اضافہ7ماہ کے دوران 19کروڑڈالرکی ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) دنیا بھرمیں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں اضافے کے باعث رواں مالی سال سات ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات 19 کروڑ ڈالر رہیں۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث سمندری خوراک کی برآمد میں18 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا، برآمد کنندگان کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروری2016کے وسط تک پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات19 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔گزشتہ مالی سال اس عرصے میں 15 کروڑ 68 لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگرممالک کو برآمد کی گئی، جبکہ برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :