عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک میں پاکستانی ملازمین کی بیروزگاری کا خدشہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:08

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک میں پاکستانی ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث خلیجی ممالک میں پاکستانی ملازمین کی بیروزگاری کا خدشہ ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی ترسیلات متاثر ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ریاض الدین نے کہا ہے کہ توازن ادائیگی کی صورتحال اطمینان بخش ہے، تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے ترسیلات زر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہو ں نے کہا ملکی ترسیلات کا دارومدار خلیجی ممالک سے بھیجی گئی رقوم پر ہے، جس سے ملکی تجارتی خسارے پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، لیکن عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے خلیجی ممالک کی معیشتیں متاثر ہورہی ہیں، جس کے باعث وہاں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین کا روزگار ختم ہونے کا خدشہ ہے۔