تمام تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے،مریم نواز شریف وزیر اعظم کے ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں، کنووکیشن کے موقع پر خطاب

جمعہ 26 فروری 2016 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہے۔ تمام تعلیمی اداروں میں نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے بلکہ وہ تمام تر جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جن کا آج کے دور کا ایک بچہ اپنے اسکول میں تصور کر سکتا ہے۔

دنیا میں آئے روز نئی تبدیلیاں رونماء ہو رہی ہیں ۔ نالج اور انفارمیشن کے اس دور میں ہمیں طلبہء اور اساتذہ کو اس قابل بنانا ہو گا کہ ہم دوسری قوموں کے ہم پلہ چل سکیں اور اس کام میں ہماری حکومت کے ساتھ ساتھ ہمارے طلبہء اور اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے دو سو بسیں مہیا کی جائینگے تاکہ بچے باحفاظت اور آرام سے سکولوں میں آجاسکیں۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیکس ٹو میں کنووکیشن کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے اسی سسٹم کے تحت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ہے اور میرے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ جن تعلیمی اداروں اور اساتذہ سے میں نے تعلیم حاصل کی ہے آج اللہ تعالیٰ نے مجھے اُن کی خدمت کا موقع دیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف وزیر اعظم کے ایجوکیشن ریفارم پروگرام میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور اُن کا کردار قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کا معیا ر بہت بلند تھا ۔ ان اسکولوں میں ہر طبقہ کے نچے پڑھتے تھے اور یہ سکول و کالجز ناصرف اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان میں بہتریں تعلیمی ادارے سمجھے جاتے تھے ۔

لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور نجی تعلیمی اداروں کے تعلیم کے میدان میں ا ٓ جانے کی وجہ سے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے یہ مستحق تھے۔ اُنہوں نے گریجوئیٹ طالبات میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے اور طالبات کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا کردار معاشرہ میں انتہائی اہم ہے اور اس اُمیدکا اظہار کیا کہ یہ بچیاں آنے والے دنوں میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگی۔ اُنہوں کالج کی پرنسپل پروفیسر محمونہ ظفر کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ انشااللہ کالج کا تما م مسائل کو حل کیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کالج کے ساتھ ملحقہ زمین کو کالج کا گراوٴنڈ بنایا جائیگا اور اس کا افتتا ح پرنسپل صاحبہ سے کرایا جائے گا۔زیاد