تھرپارکرمیں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید4بچے جاں بحق ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 20:04

تھرپارکرمیں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید4بچے جاں بحق ہو گئے

تھرپارکر(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) تھرپارکرمیں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید چاربچے جاں بحق ہو گئے،رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں قحط سالی سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی سول ہسپتال مٹھی میں خوراک کی کمی کے شکار چار بچے دم توڑ گئے۔ تھرپارکر کے مختلف ہسپتالوں میں سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :