روسی صدر مارچ میں روس اور پاکستان کے درمیان ایل این جی منصوبے کا افتتاح کریں گے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) روسی صدر کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے،ولادیمیر پیوٹن روس اور پاکستان کے درمیان ایل این جی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان اورروس کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ اکتوبر2015 میں اسلام آباد میں طے پایا تھا، اس موقع پروزیر اعظم نواز شریف نے روسی صدرکوپاکستان آنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد ایل این جی پائپ لائن کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے آئندہ ماہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی پاکستان آمد متوقع ہے۔معاہدے کے مطابق رشین کمپنی کراچی سے لاہور تک ایک ہزار کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائے گی،منصوبے کی مالیت دو ارب ڈالر ہے جو دسمبر2017 میں مکمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :