آئی ڈی پیز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، فاٹا کی آئینی حیثیت کا تعین وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا ، اپوزیشن سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کے خواہاں ہیں، خیبر پختونخوا کے بجلی کے منافع کا مسئلہ حل کرنے پر وزیراعظم اور وزیرخزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں

خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 26 فروری 2016 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نیٹ ہاہیڈل پرافٹ کا مسئلہ حل کرنے پر وزیراعظم اور وزیرخزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں ، آئی ڈی پیز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، فاٹا کی آئینی حیثیت کا تعین وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا ، اپوزیشن سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے لئے نامزد گورنر اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، خیبر پختونخوا کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کا مسئلہ حل کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ مبارکباد کے مستحق ہیں،فاٹا کی آئینی حیثیت کا تعین وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔ اپوزیشن سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کے خواہشمند ہیں اور ان کے درست موقف کو تسلیم کیا جائیگا اپوزیشن کو بھی دل بڑا کرنا چاہیے ان سے مسائل حل نہیں ہوتے۔