خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

جمعہ 26 فروری 2016 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے ہیں،متاثرہ بچوں کا تعلق پشاور اور دوسرے کا ہنگو سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کی رہائشی اکیس ماہ کے جریر خان اور ہنگو کے رہائشی سات ماہ کی بچی نورین میں پولیو وائر ئس کی تصدیق ہو گئی، ذرائع کے مطابق پاکستان میں سال2016ء کے دوماہ کے دوران پانچ پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں ،تین متاثرہ بچوں کاتعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔۔

متعلقہ عنوان :