صدر مملکت ممنون حسین کے 2 ڈرائیورز گرفتار، دونوں ڈرائیورز کو مقررہ رفتار سے کم گاڑی چلانے پر انکوائری کیلئے حراست میں لیاگیا۔سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر) امین وینس

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 19:10

صدر مملکت ممنون حسین کے 2 ڈرائیورز گرفتار، دونوں ڈرائیورز کو مقررہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کے قافلے میں شامل 2 ڈرائیورزکو مشکوک حرکات کے باعث حراست میں لے لیا گیا ہے،جن کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین دورہ لاہورکے دوران ان کا قافلہ مال روڈ پر جا رہا تھا کہ قافلے میں شامل2 ڈرئیورز نے اپنی گاڑیوں کی رفتار مقررہ رفتار سے کم کرلی جس کے باعث سکیورٹی اداروں نے دونوں ڈرائیورز کو حراست میں لیکر انکوائری کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے. اس حوالے سے سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر) امین وینس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈرائیورز مقررہ رفتار سے کم پر گاڑی چلا رہے تھے۔

اتنی کم رفتار پر گاڑی چلانے پر شکوک شبہات پیدا ہوئے جس باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔ ڈرائیوروں کا نام محبوب اور شکیل ہے۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہورکے مطابق صدر مملکت کی لاہور میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،صدر مملکت کی نقل و حرکت کو سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :