آئی ڈی پیز کے مسائل کا حل اور فاٹا اصلاحات کرناچیلنج ہوگا، خیبر پختونخواہ حکومت سے اچھے تعلقات قائم کرنا اور آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہوگا۔خیبرپختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 19:09

آئی ڈی پیز کے مسائل کا حل اور فاٹا اصلاحات کرناچیلنج ہوگا، خیبر پختونخواہ ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) خیبرپختونخواہ کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں آئی ڈی پیز کے مسائل کا حل اور فاٹا اصلاحات کرناچیلنج ہوگاجبکہ فاٹا اور خیبر پی کے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور پارٹی نے خیبر پختونخواہ کا گورنر بنا کر میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے جس کو نبھانے کیلئے ایمانداری سے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کرونگا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت سے اچھے تعلقات قائم کرنا اور آئی ڈی پیز کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :