سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی

جمعہ 26 فروری 2016 19:07

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام کے اڈیالہ جیل کے معائنہ کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف درج ججز نظربندی کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج سہیل اکرام جیل انسپکشن پر تھے جس کے باعث مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت 60ججز کو نظر بند رکھنے کے الزام میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :