کے ایم سی کے ملازمین کو اضافہ شدہ تنخواہ کے 4 ماہ کے بقایا جات اور پنشنرز کی تین سے گیارہ ماہ کی پنشن ادا کی جائے،سید ذوالفقار شاہ

جمعہ 26 فروری 2016 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین کو یکم جولائی 2015؁ء سے اضافہ شدہ 10فیصد تنخواہ کے 4ماہ کے بقایا جات اور پنشنرز کی اکثریت کو تین سے گیارہ ماہ کی واجب الداد پنشن ،ایک ہزار کے لگ بھگ ریٹائر ووفات یافتہ ملازمین کے قانونی واجبات تا حال ادا نہیں کیے گئے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی تین ہفتے کی مہلت 9مارچ کو ختم ہورہی ہے جبکہ عدالتی احکامات کے تحت کمشنر کراچی نے 23فروری کو اعلٰی سطحی اجلاس طلب کیا تھا جوکہ ملتوی کردیا گیا جس سے کمشنرکراچی کی اس سلسلے میں غیر سنجیدہ رویئے سے کے ایم سی وڈی ایم سیز کے 80ہزار ملازمین وپنشنرز میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری تصور کیا جارہا ہے ۔اگر انتظامیہ نے رویہ تبدیل نہ کیاتو دمادم مست قلندر ہوگا اور خرابی صورتحال کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :